اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق کراچی سمیت پورے صوبہ سندھ کو گرمی نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، کراچی میں شدید گرمی اور لو لگنے کے باعث ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 1400 سے تجاوز کر چکی ہے۔
عباسی شہید اور جناح اسپتال کے ساتھ ساتھ ایدھی سینٹر میں بھی متعدد لوگوں کی لاشیں لائی گئیں، ڈاکٹرز کے مطابق ان کی موت شدید گرمی اور لو لگنے کے باعث ہوئی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کی جانب سے کراچی کے پانچ ہسپتالوں سے اکٹھا کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق اب تک شہر میں کم از کم 1400 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
آفیشلز کے مطابق کراچی میں درجہ حرارت 46 ڈگری سیلسیئس تک ریکارڈ کیا گیا۔ کراچی کے شہریوں نے شدید گرمی سے بچنے کے لیے سمندر کا رخ کرلیا جبکہ متعدد افراد مسجدوں اور سڑکوں پر سوتے ہوئے نظر آئے۔

/169