اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق داعش نے شام کے شہر میادین کے صوبے دیر الزور میں دو نوجوانوں کو ہسبہ ہیڈکوارٹر کے قریب پھانسی دیدی، دونوں لڑکوں کی عمر 18 سال سے کم تھی۔
داعش نے رمضان المبارک کے دوران کھانے کے لئے دو لڑکوں کو مرکزی چوک پر پھانسی دی، عینی شاہدین کے مطابق دونوں لڑکوں کی لاشیں شام تک چوک پر لٹکتی رہی ، کسی کو بھی لاشوں کے پاس جانے کی اجازت نہیں تھی۔
۔۔۔۔۔
/169