اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق روس کے نائب وزیر خارجہ اور افریقہ اور مشرق وسطی کے لئے روسی صدر کے خصوصی نمائندے میخائل بوگدانوف اور ماسکو میں عمان کے سفیر یوسف الزدجالی نے مشرق وسطی اور خیلج فارس علاقے کے حالات اور بحران یمن کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا ہے- بیان میں آیا ہے کہ بوگدانوف اور یوسف الزدجالی نے ہمہ گیر اور تعمیری قومی مذاکرات کے ذریعہ بحران یمن کے فوری سیاسی حل پر زور دیا- ادھر یمن کی پیپلز کانگریس پارٹی نے کہا ہے کہ اس پارٹی کا ایک وفد روسی وزارت خارجہ کی دعوت پر ماسکو گیا ہے- اس وفد میں پارٹی کے جنرل سیکریٹری عارف عوض الزوکا،ان کے نائب یاسر العواضی اور پارٹی کے ایک اور رہنما ابوبکر القربی شامل ہیں-
۔۔۔۔۔۔۔
/169