24 جون 2015 - 01:43
وزیر اعظم: افغان مہاجرین کی باعزت واپسی پاکستان کی ترجیح

پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے افغان مہاجرین کی با احترام وطن واپسی پر تاکید کی ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم میاں نواز شریف نے اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے ہائی کشمنر برائے پناہ گزیناں اینٹونیو گوٹرس سے ملاقات کے دوران افغان مہاجرین کی با احترام وطن واپسی پر تاکید کی-

نواز شریف نے کہا کہ پاکستان نے افغان مہاجرین کی با احترام وطن واپسی کو اپنی ترجیحات میں شامل کر رکھا ہے- اس موقع پر اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہ گزینان اینٹونیو گوٹرس نے پاکستان سے درخواست کی کہ وہ تیس لاکھ سے زیادہ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے لئے معینہ ڈیڈ لائن پر نظر ثانی کرے-

حکومت پاکستان نے افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے لئے رواں سال کے آخر تک کی ڈیڈ لائن معین کی ہے- پاکستانی وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور و قومی سلامتی سرتاج عزیز نے بھی پیر کے روز اینٹونیو گوٹرس کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے سلسلے میں اقوام متحدہ کی طرف سے افغان حکومت کی مدد کی اپیل کی تھی-

واضح رہے کہ گزشتہ دسمبر میں پشاور کے ایک اسکول پر طالبان کے حملے کے بعد، جس میں ایک سو تیس سے زیادہ افراد مارے گئے تھے، حکومت پاکستان نے تمام افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے لئے دسمبر دو ہزار پندرہ تک کا وقت معین کردیا تھا- پاکستان میں تقریبا" تین عشروں سے افغان مہاجرین پناہ گزیں ہیں-

.......

/169