اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمن پر سعودی عرب کے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ گذشتہ تین ماہ سے جاری ہے یمن کے صوبہ عمران میں سعودی عرب کے ظالمانہ حملوں میں اب تک 80 افراد شہید اور 150 زخمی ہوگئے ہیں۔ سعودی عرب نے ہوائی بمباری میں یمن کے شہری علاقوں ، مسجدوں ،مدرسوں اور اسپتالوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے ۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب یمن میں ہولناک اور بھیانک جنگی جرائم کا ارتکاب کررہا ہے یمن پر سعودی عرب کی مجرمانہ کارروائيوں میں امریکہ بھی برابر کا شریک ہے یمن پر حملوں میں امریکہ کا سعودی عرب کو بھر پور تعاون حاصل ہے باخبر ذرائع کے مطابق یمنی عوام کے خلاف بڑے اور چھوٹے شیطان ایک ہوگئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169