22 جون 2015 - 15:07
داعش آل سعود کے لیے جلد ایک مہلک مرض ثابت ہو گا

لبنان کے ایک سینئر قانون ساز نے کہا ہے کہ ریاض – تل ابیب کے گہرے تعلقات نے ہی آل سعود کو لبنان کی حمایت کرنے سے روکے رکھا ہے اور داعش جیسے تکفیری دہشتگرد گروہ آل سعود کیلئے جلد ایک مہلک مرض ثابت ہوجائے گا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  لبنانی پارلیمنٹ میں مقاومتی بلاک کے حامی دھڑے کے سربراہ ’’محمد راد‘‘ نے شہر کفارپلا میں داعش کے ذریعے لبنان پر قبضہ کرنے کے سعودی منصوبوں سے متعلق عوام سے خطاب میں کہا کہ ریاض نے تل ابیب کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم کئے ہے اس لئے اس میں کوئی شبہ نہیں کہ آل سعود داعش کے ذریعے لبنان پر قبضہ کرنے کی خواہاں ہے۔
انہوں نے ملک کے وقار کی خاطر لوگوں سے مفاہمت کے راستے پر گامزن رہنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آزادی و استقلال لبنانی قوم کا اہم ترین سرمایہ ہے۔
محمد راد نے سعودی عرب میں داعش کے نفود کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب داعش دہشتگرد بمبوں سے بھرا پڑا ہوا ہے اور یہ دہشتگرد حکومت آل سعود کو غیر مستحکم کرنے اور ان بمبوں کو صحیح وقت پر اڑانے کا موقعہ تلاش کررہے ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ شام میں دہشتگرد وں کی حمایت کرنےوالے اگرچہ ان کے خطرات سے واقف نہیں تاہم یہ دہشتگرد اپنے حامیوں کیلئے بہت جلد وبال جان ثابت ہوں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲