21 جون 2015 - 11:18
افغانستان؛ افغان فوج اور طالبان کے درمیان شدید لڑائی

افغانستان کے صوبہ قندوز میں افغان فوج اور طالبان کے درمیان شدید لڑائی کی اطلاعات ہیں-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق قندوز کی صوبائی کونسل کے سربراہ احمد یوسف ایوبی نے بتایا کہ قندوز شہر کے نزدیک ایک چھوٹے سے شہر" چاردرہ" پر طالبان کے قبضے کے بعد اس شہر میں افغان فوج اور طالبان کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے- احمد یوسف ایوبی نے اتوار کو بتایا کہ اگر فوجی کمک جلد قندوز نہ پہنچی تو یہ شہر سقوط کر جائے گا- انہوں نے کہا کہ فوج اور طالبان کی لڑائی میں افغان فوج کے بارہ اہلکار مارے گئے ہیں اور سولہ زخمی ہوئے ہیں جبکہ ستر سے زیادہ فوجی طالبان کے محاصرے میں آ گئے ہیں- کہا جاتا ہے کہ بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی طالبان گروہ کے ہاتھ لگا ہے اور کمشنر ہاؤس اور پولیس مرکز کو آگ لگا دی گئی ہے۔ تازہ ترین خبروں میں بتایا گیا ہے کہ افغان فوج کی جوابی کارروائي میں کم سے کم چالیس طالبان ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ درجنوں طالبان دہشتگردوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲