اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شام کی کرد فورس نے دہشت گرد گروہ داعش کے رکن حسین مصطفی پری کو گرفتار کیا ہے- اس دہشت گرد نے تفتیش کے دوران انقرہ حکومت اور دہشت گرد گروہ داعش کے درمیان قریبی تعلقات کا انکشاف کیا ہے- اس دہشت گرد نے کہا ہے کہ انقرہ اور دہشت گرد گروہ داعش کے درمیان قریبی اقتصادی تعلقات قائم ہیں- مصطفی پری نے مزید کہا کہ ترکی میں تکفیری دہشت گرد گروہ کے عناصر بہت بڑی تعداد میں موجود ہیں- اس کا کہنا تھا کہ ترکی کے بعض تعلیمی اداروں میں تکفیریوں کے عقائد کی تعلیم دی جا رہی ہے- اس دہشت گرد نے مزید کہا کہ ان تعلیمی اداروں میں سے بعض تعلیمی ادارے اس سے قبل ترک صدر رجب طیب اردوغان کی حمایت کیا کرتے تھے-
.......
/169