19 جون 2015 - 11:15
صدر روحانی کا اسلامی ممالک کے سربراہوں کے نام پیغام

صدر روحانی نے كہا كہ رمضان كريم مسلم امہ كے لئے صبر اور برداشت كا مہينہ ہے اسي لئے ہميں چاہئے يكہجتي اور قريبي تعاون سے مسلم امہ كے درميان بھائي چارہ اور امن كو مزيد بڑھائيں.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر 'حسن روحانی' نے ماہ مبارک رمضان کو رحمت، بھائی چارگی، امن اور برادری کا مہینہ قرار دیتے ہوئے اسلامی ممالک کے سربراہوں سے اپیل کی کہ یکجہتی اور قریبی تعاون سے آپس میں اتحاد اور ہم آہنگی کو فروغ دیں.

يہ بات حجت الاسلام و المسلمين حسن روحاني نے ماہ رمضان كي آمد كے موقع پر اسلامي ممالك كے سربراہوں كے نام اپنے خط ميں كہي.
مسلم ممالك كے سربراہوں كے نام اپنے الگ الگ پيغامات ميں ماہ مبارك رمضان كي آمد پر مباركباد ديتے ہوئے مزيد كہا اس مہنے كي تعليمات سے فائدہ اٹھا كر امن اور بھائي چارے كے درس كو فروغ دينا چاہئے.
انہوں نے كہا كہ رمضان كريم مسلم امہ كے لئے صبر اور برداشت كا مہينہ ہے اسي لئے ہميں چاہئے يكہجتي اور قريبي تعاون سے مسلم امہ كے درميان بھائي چارہ اور امن كو مزيد بڑھائيں.
موجودہ عالمي اور علاقائي بحرانوں كا حوالہ ديتے ہوئے صدر روحاني نے كہا كہ تكفيري، انتہا پسند اور دہشتگرد عناصر مسلمانوں كے درميان تفرقہ ڈال كر انساني وقار كو پامال كرتے ہيں مگر مسلمان بھائي چارے اور ہمدردي كے جذبے كو فروغ دينے سے ان مشكلات پر قابو پاسكتے ہيں.
ايراني صدر نے اس موقع پر مسلم امہ كے سربراہان اور اقوام كے لئے نيك خواہشات كا اظہار كيا.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲