19 جون 2015 - 08:26
یمن میں اشیائے خوردنی کی شدید قلت، انسانی المیہ کا خطرہ

عالمی ادارہ خوراک فاؤ نے خبردار کیا ہے کہ یمن میں کھانے پینے کی اشیاء کی شدید قلت انسانی المیہ رونما ہوسکتا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عالمی ادارہ خوراک فاؤ نے یمن میں انسانی بحران کی جانب سے خبردار کرتے ہوئے عوام کو خوراک، دواؤں اور ایندھن کی فوری فراہمی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ روئیٹرز خبر رساں ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ خوراک کے عالمی ادارے نے اعلان کیا ہے کہ مارچ دو ہزار پندرہ سے اب تک سعودی جارحیت کے نتیجے میں بھوک کی شرح میں سترہ فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس وقت ایک کروڑ تیس لاکھ یمنی عوام، بھوک کا شکار ہیں جن میں سے ساٹھ لاکھ ایسے افراد شامل ہیں کہ جنہیں شدید بھوک اور خوراک کی عدم موجودگی کا سامنا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲