اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی وزارت خارجہ کی ترجمان نے مصر کے پہلے جمہوری طور پر منتخب ہونے والے صدر محمد مرسی کے خلاف موت کی سزا کے حوالے سے گہری تشویش کا اظہار کیا. خطے ميں مصر كے ہم كردار كا ذكر كرتے ہوئے 'مرضيہ افخم' نے كہا كہ اسلامي جمہوريہ ايران عرب ممالك كے ساتھ باہمي تعاون اور تعلقات بڑھانے كے حوالے سے موثر پاليسي پر عمل پيرا ہے.
انہوں نے اس بات پر زور ديا كہ جمہوري طريقوں سے قومي مفاہمت اور سياسي مسائل كو ترجيح دے كر مصر ميں موجودہ مسائل كو بھي حل كيا جا سكتا ہے.
افخم نے كہا اسلامي جمہوريہ ايران سمجھتا ہے كہ موجودہ مصري حكومت كے سخت اقدامات سے دہشتگردي اور تشدد ميں اضافہ ہورہا ہے اور جن كي وجہ سے مصر كمزور ہورہا ہے اور مشرق وسطي ميں اپنا تاريخي كردار نبھا نہيں سكتا.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲