15 جون 2015 - 19:10
یمنی فورسز کا سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں فوجی اڈوں پر حملہ

یمنی فوج اور عوامی تحریک انصار اللہ سے وابستہ رضاکاروں نے سعودی فضائیہ کی جارحیت کے جواب میں سعودی عرب کے جنوبی علاقے میں فوجی اڈوں پر حملہ کیا-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور تحریک انصاراللہ سے وابستہ رضاکار سیکورٹی دستوں نے سعودی عرب کے ظہران علاقے کے "الحمامہ" فوجی اڈے پر سولہ گراڈ میزائل فائر کئے۔

یمنی ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار سیکورٹی دستوں نے سعودی عرب کے عسیر صوبے میں واقع "ظہران" کے ایک اسٹریٹجک فوجی اڈے پر نجم الثاقب نامی میزائل فائر کر کے اسے تباہ کر دیا۔ دوسری طرف یمنی فوج نے عوامی تحریک انصار اللہ کی مدد سے صوبہ مآرب کے دو فوجی اڈوں کو القاعدہ کے قبضے سے آزاد کرا لیا۔

.......

/169