اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی نے کہا کہ ایران خطے کا سب سے زیادہ مستحکم اور طاقتور ملک ہے۔
علی شمخانی نے لبنان کے المنار ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ علاقے میں پھیلی ہوئی بدامنی کے باوجود ایران میں خطے کے تمام ممالک سے زیادہ امن پایا جاتا ہے-
قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے کہا کہ تکفیری انتہا پسند گروہوں کو وجود میں لانے میں صیہونی حکومت اور یورپی حکومتوں کا ہاتھ ہے- علی شمخانی نے کہا کہ تکفیری انتہا پسند گروہوں کو وجود میں لانے کا ہدف ملت اسلامیہ کی طاقت کم کرنا اور اسلامی دنیا کی توجہ مسئلہ فلسطین سے ہٹانا ہے-
۔۔۔۔۔۔۔
/169