اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق روسی نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے کہا ہے کہ ایران پر اقوام متحدہ کی پابندیاں خودبخود بحال نہیں ہوں گی- سرگئی ریابکوف نے کہا ہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک نے اس بات سے اتفاق کیا ہے کہ ایران کی جانب سے جامع ایٹمی سجھوتے کی کسی بھی طرح کی خلاف ورزی کی صورت میں ایران پر اقوام متحدہ کی پابندیاں خود بخود بحال نہیں ہوں گی-
روسی نائب وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ اصل مقصد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے قانونی حقوق کا تحفظ کرتے ہوئے پابندیوں کے خودبخود بحال ہونے کا امکان ختم کرنا ہے- واضح رہے کہ اس سے قبل بعض خبری ذرائع نے دعوی کیا تھا کہ یورپی فریق، جامع ایٹمی سمجھوتے میں ٹرائیگر میکینزم کے نام سے ایران پر پابندیوں کی خود بخود بحالی کی شق شامل کرانے کی کوشش کرتا رہا ہے- واضح رہے کہ ایران، بارہا اس طرح کے فیصلوں کے بارے میں اپنی مخالفت کا اعلان کر چکا ہے-
.......
/169