13 جون 2015 - 02:40
اسلامی مسالک کے درمیان فسادات اسلام دشمن قوتوں کے مفاد میں ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے ممتاز شیعہ عالم دین و مجمع جہانی تقریب کے سیکرٹری جنرل نے کہاہےکہ مختلف اسلامی مسالک اور فرقوں کے درمیان فسادات اسلام دشمن قوتوں کے مفاد میں ہے ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ قذاکستان کے دارالحکومت کے استانہ میں پانچویں عالمی مذہبی کانگریس کے اجلاس کے موقعے پرقذاکستان کے مفتی اعظم  کے ساتھ ملاقات میں آیت اللہ محسن اراکی نے کہاکہ مختلف اسلامی مسالک اور فرقوں کے درمیان فسادات اسلام دشمن قوتوں کے مفاد میں ہے ۔

انہوں نے کہاہےکہ مذہبی لیڈران کے درمیان ملاقاتوں و مشاورات سے ایسا روڈ میپ تیار کیا جارہا ہے جس میں مسلمانوں  کے مسائل پر خصوصی توجہ دی جائے گی ۔

قذاکستان کے مفتی اعظم’’ ارجان میام میراف ‘‘نے اس ملاقات میں آیت اللہ محسن اراکی کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس اجلاس میں ان کی شرکت پر ان کا تہہ دل سے شکرایہ ادا کیا ۔

قابل ذکر ہے کہ قذاکستان 40 سے زائدمختلف مذہب و  فرقوں کی  نمائندگی کرتا ہے جو باہمی احترام  و اتحاد کی ایک جیتی جاگتی مثال ہے اس ملک میں 3200 مساجد و گرجاگر اور 4000 کے قریب مذہبی تنظیمیں موجود ہیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲