10 جون 2015 - 13:23
مجاہدین کی کاروائی سعودی فوجی اڈوں پر راکٹوں کی بارش

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی عرب کے فوجی اڈوں پر متعدد میزائل داغے ہیں-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور تحریک انصاراللہ سے وابستہ عوامی دستوں نے منگل کے روز سعودی عرب کے "عین الحارہ" اور "ملحمہ" نامی فوجی اڈوں پر میزائل برسائے ہیں- یمن کے فوجی ذرائع نے بتایا ہے کہ عین الحارہ فوجی اڈے کو دس میزائلوں جبکہ ملحمہ کو سات میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور عوامی فورس نے سعودی عرب کے شہر جیزان کے علاقے "جبل الدخان" میں بھی سعودی فوجی ٹھکانوں پر گیارہ میزائل داغے ہیں- یمنی فوج اپنے ملک کے خلاف سعودی حکومت اور اس کے اتحادیوں کے وحشیانہ حملوں کے جواب میں سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں پر میزائل اور راکٹ حملے کر رہی ہے- ان حملوں میں متعدد سعودی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں- المیادین چینل نے یہ بھی خبر دی ہے کہ سعودی حکومت کے جنگی طیاروں نے گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران یمن کے سات صوبوں پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں پچھتر نہتے یمنی مسلمان شہید اور دسیوں زخمی ہوئے ہیں-

۔۔۔۔۔۔۔

/169