7 جون 2015 - 12:37
صوبہ صلاح الدین کا شہر بیجی داعش کے قبضے سے آزاد

عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے صوبہ صلاح الدین کے اسٹریٹجک شہر بیجی کو داعش کے قبضے سے مکمل طور پر آزاد کرالیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عصائب اہل حق نامی عوامی رضاکار فورس کے کمانڈر نے بتایا ہے کہ فوج اور عوامی فورس کی مشترکہ فوجی کاروائی میں بیجی شہر مکمل طور پر دہشت گردوں سے پاک کردیا گیا ہے اور صلاح الدین صوبے کے شمالی شہر بیجی میں قائم تمام سرکاری عمارتوں پر عراق کا پرچم نصب کردیا گیا ہے۔ عصائب الحق عوامی گروہ کے کمانڈر شیخ قیس خزعلی نے کہا کہ یہ اسٹریٹجک علاقہ کئی ہفتے کی جدوجہد کے بعد داعش کے وجود سے پاک کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بیجی آئل ریفائنری کو آزاد کرانے کی کوششیں جاری ہیں۔ بیجی شہر بغداد سے دو سو دس کیلومیٹر کے فاصلے پر موصل، اربیل اور کرکوک علاقوں سے ملا ہوا ہے۔ بیجی شہر کی آزادی کے بعد موصل کے فتح کا راستہ مزید ہموار ہوگیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲