5 جون 2015 - 14:53
ایک عراقی اہل سنت عالم دین نے، داعش کے ساتھ جنگ کو واجب شرعی قرار دیا

اہل سنت علماء کونسل عراق کے سربراہ نے داعش دہشت گرد گروہ کے ساتھ جنگ کو واجب شرعی قرار دیا ہے ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اہل سنت علماء کونسل عراق کے سربراہ شیخ خالد عبدالوهاب الملا نے داعش دہشت گرد گروہ سے جنگ و مقابلہ کی تاکید کی اور وضاحت کی : داعش دہشت گرد گروہ اور اس کے عناصر سے جنگ دنیا کے کسی بھی گوشہ میں ہو دین و مال و ناموس و جان و عقل کی حمایت کے لئے ایک مقدس ذمہ داری ہے ۔

انہوں نے وضاحت کی : تکفیری دہشت گرد گروہ داعش اسلامی قوم کے صورت میں پھیل رہا ہے اور ہم سب لوگوں کی ذمہ داری یہ ہے کہ اس کینسر کو پھیلنے سے روکا جائے ۔

شیخ خالد عبدالوهاب الملا نے وضاحت کی : جن لوگوں نے عراق کے بعض علاقہ کو اپنے تصرف میں لے لیا ہے ان کی بے بنیاد و بے اساس و فریب کارانہ اقدام کے فریب میں نہیں آنا چاہیئے ۔

اہل سنت علماء کونسل عراق کے سربراہ نے اس تاکید کے ساتھ کہ علماء کو نہیں چاہیئے کہ وہ عراقی قوم کے خلاف داعش کے مظالم و جرائم کی تاویل کریں ، داعش شیعہ و کردی یا اہل سنت کے ساتھ کسی بھی طرح کے تعاون کا عقیدہ نہیں رکھتا ہے ۔

..............

/169