اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراقی پولیس کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ عراقی فضائیہ نے فلوجہ کے جنوب مشرق میں واقع دیہی علاقے زوبع پر بمباری کی جس میں دسیوں تکفیری دہشت گرد ہلاک ہوگئے- ہلاک شدہ افراد میں داعش کے دو اہم کمانڈر بھی شامل ہیں- ادھر صوبہ الانبار کے پولیس ذرائع نے کہا ہے کہ داعش دہشت گرد، عراقی فوج اور عوامی رضاکاروں کی پیش قدمی سے خائف ہو کر الرمادی سے موصل فرار کر رہے ہیں-
اطلاعات ہیں کہ عراقی فوج اور عوامی رضاکاروں نے الرمادی کے مشرقی اور جنوبی علاقوں میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں- واضح رہے کہ داعش دہشت گرد گروہ کے بہت سے سرغنے الرمادی سے موصل کی طرف فرار کرگئے ہیں-
.......
/169