5 جون 2015 - 10:58
آیت اللہ آصفی کے انتقال پر رہبر معظم انقلاب کا تعزیتی پیغام

محقق اور مجاہد عالم دین آیت اللہ شیخ محمد مہدی آصفی کے انتقال پر رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے ایک تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ محقق اور مجاہد عالم دین آیت اللہ شیخ محمد مہدی آصفی کے انتقال پر رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے ایک تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے آیت اللہ آصفی کی رحلت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اپنے پیغام میں فرمایا ہے کہ مرحوم روشن فکر فقیہ، ماہر متکلم اور زحمت کش اور موثر مولف تھے عقائد، کلام اور فقہ میں ان کی دسیوں مفید کتابیں مرحوم کی بابرکت زندگی کا ثمرہ ہیں۔
مرحوم آیت اللہ آصفی کی سیاسی سرگرمیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے رہبر انقلاب نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عراق میں مرحوم کی سیاسی اور سماجی سرگرمیاں سب پر عیاں ہیں مرحوم علاقے کے مسائل پر سنجیدہ فکر اور گہری تحلیل رکھتے تھے اور ان کی شخصیت جامع الاطراف تھی۔
مرحوم کی زاہدانہ زندگی کی طرف توجہ دلاتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ مادی دنیا سے بے رغبتی، زاہدانہ اور طالب علمی کی فقیرانہ زندگی گزارنا اس جلیل القدر عالم دین کی اہم خصوصیت تھی۔
آپ نے فرمایا کہ مرحوم نے کئی سال نجف اشرف میں ہمارا نمائندہ ہونے کی زحمت گوارا کی کہ خداوند عالم ان کی تمام علمی، دینی اور سماجی خدمات کا بہترین اجر عنایت کرے گا۔
رہبر انقلاب اسلامی نے مرحوم آیت اللہ آصفی کے بازماندگان اور حلقہ دوست و احباب کو تسلیت پیش کرتے ہوئے خداوند عالم سے ان کے بلندی درجات کی دعا کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲