5 جون 2015 - 10:26
افغانستان؛ داعش نے دس طالبانی عناصر کے سر قلم کر دئے

افغان فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان میں سلفی وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے کم از کم 10طالبان شدت پسندوں کے سر قلم کردیئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  رائٹرز کے مطابق افغان فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان میں سلفی وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے کم از کم 10طالبان شدت پسندوں کے سر قلم کردیے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق طالبان نے پاکستان کی سرحد سے متصل ضلع اچین میں حکومت کے زیرِ قبضہ علاقے پر حملہ کیا، جسے فوج نے پسپا کر دیا۔ فرار ہونے والے طالبان میں سے 10کو داعش دہشت گردوں  نے پکڑ لیا اور بعد میں ان کے سر قلم کر دیئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲