4 جون 2015 - 23:06
کشمیر کا مسئلہ کشمیریوں کی مرضی کے مطابق حل کیا جانا چاہئے: پاکستانی صدر

اسلام آباد ہندوستان کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے, ممنون حسین نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ کشمیریوں کی مرضی کے مطابق حل کیا جانا چاہئے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے صدر ممنون حسین نے جمعرات کے دن پارلمینٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد ہندوستان کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے- ممنون حسین نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ کشمیریوں کی مرضی کے مطابق حل کیا جانا چاہئے-
پاکستان کے صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ صوبۂ خیبر پختونخوا سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن جاری رہے گا- ممنون حسین نے کہا کہ حکومت ملک سے دہشت گردوں کے خاتمے کے سلسلے میں پر عزم ہے اور جب تک امن قائم نہیں ہو جاتا اس وقت تک تکفیریوں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا-
صدر پاکستان نے مزید کہا کہ پاکستان دہشت گردی کا شکار ہے اور اب تک ساٹھ ہزار افراد دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں- پاکستانی صدر نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں حکومت اور فوج کے درمیان مکمل اتفاق رائے پایا جاتا ہے-
واضح رہے کہ دسمبر دو ہزار چودہ میں پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر دہشت گردوں کےحملے میں ایک سو تیس طالب علموں سمیت ایک سو چالیس افراد مارے گئے تھے جس کے بعد پاکستانی حکومت نے دہشت گردوں کے خلاف فوجی کارروائیاں تیز کردی تھیں- پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ آپریشن میں اب تک دو ہزار سے زیادہ دہشت گرد ہلاک ہوچکے ہیں-

.......

/169