3 جون 2015 - 22:19
آسٹریلیا کی وزیر خارجہ : امریکہ اور برطانیہ ایران سے دشمنی ختم کریں

آسٹریلیا کی وزیر خارجہ جولی بشپ نے پیرس میں داعش مخالف نشست میں شرکت کے لئے ایران کو دعوت دیئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا: این بی سی نیوز چینل کے مطابق آسٹریلیا کی وزیر خارجہ جولی بشپ نے کہا ہے کہ پیرس نشست میں ایران کو شرکت کی دعوت دی جانی چاہئے- انہوں نے داعش کے خلاف پیرس نشست کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس اجلاس میں ایک بڑی کمی ہے اور وہ داعش کا مقابلہ کرنے کے بارے میں ایران کے ساتھ گفتگو کو نظر انداز کیا جانا ہے-
آسٹریلوی وزیر خارجہ نے کہا کہ اس اجلاس میں ایران کی شرکت کی ضرورت محسوس کی جاتی ہے-
آسٹریلیا کی وزیر خارجہ نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ، ایران کے خلاف اپنی دیرینہ دشمنی ختم کردیں اور اس بات کا موقع دیں کہ ایران، دہشت گردی کے خلاف عالمی اجلاسوں میں شرکت کرے-
جولی بشپ نے کہا کہ ایران کو داعش کے خلاف جدوجہد کا وسیع تجربہ حاصل ہے اور اس اجلاس میں ایران کا ایک فوجی کمانڈر اور ایک سیاسی نمائندہ موجود رہنا ضروری ہے تاکہ وہ داعش کے خلاف کارروائیوں اور اپنے ملک کی اسٹریٹیجی کی تفصیلات سے ہمیں آگاہ کرسکے-

۔۔۔۔۔۔۔

/169