3 جون 2015 - 09:38
یمن میں جنگ سے متاثرہ افراد کو ماہانہ تینتالیس ملین ڈالر کی ضرورت

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ یمن میں جنگ سے متاثرہ پچیس لاکھ سے زیادہ افراد کی مدد کے لئے ماہانہ تینتالیس ملین ڈالر مدد کی ضرورت ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ سے وابستہ ورلڈ فوڈ پروگرام کی ترجمان الیزابتھ بائرز نے کہا ہے کہ اس ادارے کو رواں ماہ کے اواخر تک جنگ یمن کے نتیجے میں بے گھر ہونے والوں کی مدد کے لئے مزید مالی مدد کی ضرورت پڑے گی- ورلڈ فوڈ پروگرام کی ترجمان نے مزید کہا کہ یمن میں جنگ سے متاثرہ پچیس لاکھ سے زیادہ افراد کی مدد کے لئے ماہانہ تینتالیس ملین ڈالر مدد کی ضرورت ہے- واضح رہے کہ اس وقت یمن کے ایک کروڑ پچیس لاکھ افراد اشیائے خورد و نوش سے بھی محروم ہیں جس کی وجہ سے ان کے لئے زندہ رہنا مشکل ہوتا جا رہا ہے- یمن پر سعودی عرب کے وحشیانہ حملوں کے باعث کم از کم بیس لاکھ افراد بے گھر ہوچکے ہیں- یمن مشرق وسطی کا ایک غریب ترین ملک ہے- یمن خوراک کی نوے فیصد ضروریات دوسرے ممالک سے پوری کرتا ہے اور سعودی عرب کے حملوں کی بنا پر اس ملک میں امدادی سامان بھیجنا بہت مشکل ہو چکا ہے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲