1 جون 2015 - 19:36
عراق؛ داعش کی الرمادی میں پسپائی

داعش کے سرغنہ ابوبکر البغدادی نے اپنے گروہ کو الانبار کے شہر الرمادی سے پسپائی اختیار کرنے کا حکم دے دیا-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے مغربی صوبے الانبار کے مرکزی شہر الرمادی کو آزاد کرانے کے نئے مرحلے کے آغاز کے بعد تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے سرغنہ نے اپنے دہشت گردوں سے کہا ہے کہ وہ الانبار سے نکل کر شام کی طرف پہنچیں- واضح رہے کہ عراق کی فوج اور عوامی رضا کاروں نے شہر الرمادی کی طرف پیش قدمی کرتے ہوئے مختلف علاقوں کو آزاد کرالیا ہے- داعش کے سرغنہ نے اپنے گروہ کے دہشت گردوں کو تحریری حکم نامہ بھیجا ہے اور کہا ہے کہ وہ الرّمادی سے نکل کر موصل اور شام کی طرف چلے جائیں- تکفیری سرغنے کا یہ حکم نامہ، فیس بک کے بعض صفحات پر دیکھا جاسکتا ہے- ادھر اطلاعات ہیں کہ عراق کے مغربی علاقوں میں فوج اور عوامی رضاکاروں کے حملوں میں تقریبا ڈھائی سو تکفیری دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ سیکڑوں دہشت گرد گاڑیوں پر فرار بھی ہو گئے ہیں- دوسری جانب عراق کے صدر، وزیر اعظم اور اسپیکر نے داعش کے خلاف نام نہاد عالمی اتحاد سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دہشت گرد گروہ داعش اور اس سے وابستہ تکفیری گروہوں کا سنجیدگی سے مقابلہ کرے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲