31 مئی 2015 - 11:32
عراقی سیکورٹی فورسزز نے زائرین امام حسین(ع) پر دہشت گردانہ حملے کی کوشش کو ناکام بنا دیا

عراق کے سیکورٹی اداروں نے صوبہ کربلا میں داخل ہونے سے پہلے ہی داعش کے دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراقی ذرائع نے بتایا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے داعش گروہ کے نو دہشت گردوں کو صوبہ کربلا میں داخل ہونے سے پہلے ہی گرفتار کرلیا ہے- یہ دہشت گرد امام حسین علیہ السلام کے زائرین پر دہشت گردانہ حملے کرنے کا ارادہ رکھتے تھے اور صوبہ الانبار سے صوبہ کربلا میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے-
عراق کے سیکورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گردوں سے کی جانے والی ابتدائی تفتیش کے دوران پتہ چلا ہے کہ کربلا میں دہشت گردانہ کارروائی کے بعد وہ دارالحکومت بغداد جانے کا ارادہ رکھتے تھے-
عراق کے سیکورٹی ذرائع نے صوبہ الانبار کے مشرقی علاقے الکرمہ میں ہونے والی کارروائی میں داعش گروہ کے چالیس دہشت گردوں کی ہلاکت کی بھی خبر دی ہے- اس کارروائی میں دہشت گردوں کی گاڑیاں بھی تباہ کردی گئیں-

۔۔۔۔۔۔۔

/169