30 مئی 2015 - 15:14
صوبائی گورنر اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر عوام کی خدمت کریں ;صدر روحانی

انہوں نے كہا كہ ملك ميں معاشي خوشحالي كے ليے ماحول سازگار ہوا ہے اور ہم قومي پيداوار كو فروغ دے كر ملك ميں معاشي استحكام لانا چاہتے ہيں.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ملک بھر کے گونروں سے ملاقات میں یہ زور دیا ہے کہ وہ ہر قسم کے اختلافات کو بھلا کر قوم کی خدمت کریں. انہوں نے كہا كہ ملك ميں معاشي خوشحالي كے ليے ماحول سازگار ہوا ہے اور ہم قومي پيداوار كو فروغ دے كر ملك ميں معاشي استحكام لانا چاہتے ہيں.
صدر حسن روحاني نے كہا كہ ايٹمي مذاكرات ايك قومي مسئلہ ہے، اس كا كسي خاص سياسي پارٹي سے تعلق نہيں ہے اور ہم قومي مفادات كو مدنظر ركھتے ہوئے اس مسئلے كو آگے بڑھا رہے ہيں.
انہوں نے كہا كہ ہماري صفوں ميں اتحاد موجود ہو تو ہم مذاكرات كے ذريعہ اپنے حقوق حاصل كر سكتے ہيں.
صدر مملكت ڈاكٹر روحاني نے كہا كہ حكومت كي بھرپور كوشش ہے كہ رواں سال مجلس شوريٰ اسلامي (پارليمنٹ) كے انتخابات كو قانون كے دائرے ميں شفاف طريقے سے منعقد كروائے جائيں.
انہوں نے صوبائي گورنروں كو اخلاق اور اسلامي تعليمات پر پابند رہنے كي ضرورت پر زور ديتے ہوئے كہا كہ ملك كے ہر كونے ميں فرمانروا اسلامي نظام كے نمائندے شمار ہوتے ہيں اور سب كي نظريں ان كے اعمال اور كردار پر لگي رہتي ہيں۔ لہذا كہيں ايسا نہ ہو كہ تمہارے اعمال سے لوگوں كا اسلامي نظام پر اعتماد ختم ہو جائے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲