اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے بعض کمانڈروں نے آیت اللہ نوری ہمدانی سے ملاقات کی- آیت اللہ نوری ہمدانی نے اس ملاقات میں کہا کہ بلاشبہ سعودی عرب کی حکومت ایک ظالم حکومت ہے اور اس نے یمن کے مظلوم عوام کو جارحیت کا نشانہ بنایا ہے-
بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ نوری ہمدانی نے کہا کہ سعودی عرب اور قطر کے تیل کی آمدنی، دہشت گردی کے پھیلاؤ میں صرف ہو رہی ہے- آیت اللہ نوری ہمدانی کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد صیہونی حکومت کو سیکورٹی فراہم کرنا اور یورپی ممالک کے مفادات کا تحفظ کرنا ہے-
آیت اللہ نوری ہمدانی نے مزید کہا کہ مسلمانوں کے دو اہم مرکز یعنی خانہ کعبہ اور مسجدالاقصی آل سعود اور صیہونیوں کے قبضے میں ہیں - انھوں نے مزید کہا کہ قرآن کریم نے فرمایا ہے کہ اسلام کے دشمنوں کا مقابلہ کئے جانے کا طریقہ اختیار کرنا چاہئے-
.......
/169