26 مئی 2015 - 04:16
حب چوکی : پاکستانی صدر کے بیٹے پہ بم حملہ 3 ہلاک 15 زخمی + تصاویر

صدر پاکستان ممنون حسین کے بیٹے سلمان ممنون کے قافلے کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے، زخمیوں میں 5 پولیس اہلکاربھی شامل ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صدر پاکستان ممنون حسین کے بیٹے سلمان ممنون کے قافلے کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے، زخمیوں میں 5 پولیس اہلکاربھی شامل ہیں۔
بلوچستان اور سندھ کے سرحدی شہر حب میں جمعہ خان ہوٹل کے قریب دھماکا اس وقت ہوا جب صدر ممنون حسین کے بیٹے کا قافلہ وہاں سے گز رہا تھا۔ بم موٹرسائیکل میں نصب تھا۔ زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال حب منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں سول اسپتال کراچی منتقل کر دیا گیا۔

ڈی ایس پی عبدالرشید کا کہنا تھا کہ حب چوکی پر صدر ممنون حسین کے بیٹے کے اسکواڈ پر بم حملہ کیا گیا تاہم وہ حملے میں محفوظ رہے۔

پاکستان کے صدر ممنون حسین کے بیٹے پر قاتلانہ حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی ہے۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق پاکستان کی بلوچ لبریشن آرمی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صدر ممنون حسین کے بیٹے سلمان حسین پر یہ حملہ، انہیں قتل کرنے کے مقصد سے کیا گیا تھا۔ ابھی تک حکومت پاکستان نے اس واقعے پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔
.......
/169