اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے سرکاری ٹیلی ویژن نے پیر کے روز رپورٹ دی ہے کہ سامرا کے جنوب اور تکریت کے مضافات میں واقع علاقوں کی آزادی کی کارروائی لبیک یارسول اللہ کے نعرے کے ساتھ شروع ہوگئی ہے- عراق کے سرکاری ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق تکریت اور سامرا کے جنوب میں واقع دہشت گردوں کے زیر قبضہ علاقوں کی آزادی کی کارروائی پیر کے روز شروع ہوگئی- اس رپورٹ کے مطابق عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ عراقی افواج آئندہ چند روز میں الرمادی شہر کو دہشت گردوں کے چنگل سے آزاد کرالیں گی- انہوں نے مزید کہا کہ صوبہ الانبار میں دہشت گرد گروہوں کے حملے کا مقابلہ کرنے کے لئے وسیع اور اہم کارروائی چند روز میں شروع ہوجائے گی-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲