24 مئی 2015 - 11:38
دشمن کی معمولی سی اشتغال انگیزی کا بھی بھرپور جواب دیں گے

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے بحری یونٹ کے کمانڈرنے اعلان کیا ہے کہ دشمن کی معمولی سی بھی اشتعال انگیزی کا بھی بھرپور جواب دیا جائے گا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے بحری یونٹ کے کمانڈرنے اعلان کیا ہے کہ دشمن کی معمولی سی بھی اشتعال انگیزی کا بھی بھرپور جواب دیا جائے گا۔
 
رپورٹ کےمطابق سپاہ پاسداران بحری یونٹ کے کمانڈر بریگیڈیئر علی رزمجو نے ہفتے کے روز جنوبی ایران کے شہر بوشہر میں نامہ نگاروں کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ ایرانی بحریہ اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی، خلیج فارس میں موجود اغیار کے بحری بیڑوں کی نقل و حرکت پر پوری نظر رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی  کا بحری یونٹ بھی خلیج فارس کے سواحل اور جزیروں میں جدید ترین سامان حرب کے ساتھ موجود ہے اور قوم کے جیالے ولی فقیہ کی اطاعت اور اپنے ایمانی جذبے کے ساتھ انہیں استعمال کرنے کی آمادگی رکھتے ہیں۔ بریگیڈیئر  علی رزمجو نے کہا کہ ایران،خلیج فارس میں دشمن کی  معمولی سی بھی اشتعال انگیزی  کا بھی بھرپوراور سخت ترین  جواب دے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲