24 مئی 2015 - 11:25
سعودی عرب کے سرحدی علاقوں میں شدید جھڑپیں، جنگ یمن نئے مرحلے میں داخل

سرحدی علاقوں میں جھڑپوں میں شدّت آجانے کے بعد جنگ یمن نئے مرحلے میں داخل ہوگئی ہے-

 اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سرحدی علاقوں میں جھڑپوں میں شدّت آجانے کے بعد جنگ یمن نئے مرحلے میں داخل ہوگئی ہے-
رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج نے عوامی کمیٹیوں کے تعاون سے سعودی عرب کے سرحدی علاقوں پر حملہ کیا ہے۔ یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے سعودی عرب کے فضائی حملوں کے جواب میں نجران اور جیزان کے علاقوں میں ہونے والی کارروائی میں یمنی فوج کے ساتھ تعاون کیا ہے- یمن کی فوج نے بھی کہا ہے کہ اسے سعودی عرب کے سرحدی علاقوں میں موجود چھاؤنی پر حملے کے سلسلے میں یمنی قبائل اور عوامی کمیٹیوں کا تعاون حاصل ہے- دریں اثنا سعودی عرب، یمن کے مختلف رہائشی علاقوں پر اپنے فضائی حملے جاری رکھے ہوئے ہے اور سعودی عرب کی بمباری میں زیادہ تر یمنی بچے اور خواتین نشانہ بن رہی ہیں-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲