17 مئی 2015 - 17:54
ایرانی دوستانہ امداد جمعرات کو یمن پہنچ جائے گی

ایک مغربی نیوز ایجنسی نے خبر دی ہے کہ یمن کے عوام کے لیے ایران کی انسان دوستانہ امداد لے جانے والا بحری جہاز جمعرات کے روز یمن کے ساحل پر لنگرانداز ہو جائے گا-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کی جانب سے بھیجا جانے والا بحری جہاز کہ جس میں یمن کے عوام کے لیے امدادی سامان موجود ہے، جمعرات کے روز یمن کے ساحلوں پر لنگرانداز ہو جائے گا- یہ خبر ایک ایسے وقت میں منظرعام پر آئی ہے کہ جب ہفتے کے روز یہ خبریں موصول ہوئی تھیں کہ یہ بحری جہاز خلیج عدن عبور کر گیا ہے- جب سے یہ بحری جہاز ایران سے روانہ ہوا ہے، امریکہ اور سعودی عرب نے ایرانی حکام کو یمن کے عوام کے لیے انسان دوستانہ امداد بھیجنے کے اقدام سے باز رکھنے کے لیے بہت کوششیں انجام دیں اور اس میں رکاوٹیں کھڑی کیں- دوسری جانب سعودی عرب نے عارضی جنگ بندی کا وقت ختم ہونے کے بعد ہفتے کے روز سے یمن کے مختلف شہروں پر بمباری کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے- سعودی عرب نے جنگ بندی کے دوران بھی صعدہ اور حجہ کے مختلف علاقوں سمیت یمن کے مختلف شہروں پر اپنے حملے جاری رکھے کہ جن کے دوران دسیوں شہری شہید اور زخمی ہو گئے- سعودی عرب کی جنگی کشتیوں نے بھی عدن میں البریقہ شہر پر حملہ کیا- تکفیری دہشت گردوں نے بھی ٹینک اور راکٹوں کے ذریعے ساحلی پٹی، ہوائی اڈے اور جبل حدید پر حملہ کیا اور تعز میں المنتزہ اور الجحملیہ کے رہائشی علاقوں کے علاوہ دیگر بہت سے شہروں کو بھی اپنے حملوں کا نشانہ بنایا-

.......

/169