17 مئی 2015 - 12:32
ایٹمی مذاکرات کے بارے میں امریکی وزیر خارجہ کا بیان

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ ہم نے ایران کے ساتھ حتمی ایٹمی سمجھوتے کے لیے اپنی پوری طاقت و توانائی صرف کرنے کا فیصلہ کیا ہے -

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق جان کیری نے بیجنگ میں اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں ایران کے ایٹمی معاملے کے بارے میں چین کے تعمیری کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوزان مذاکرات میں اور ان سے پہلے اور بعد میں بیجنگ کا قریبی اور تعمیری تعاون اور مدد ہمیشہ ہمارے پیش نظر ہے- انھوں نے کہا کہ تمام ارکان کے اتفاق رائے، اتحاد، مشترکہ کوششوں اور تعاون سے مذاکرات اب تک بہت اچھے رہے ہیں- امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم مقررہ مہلت تیس جون تک اپنی تمام تر کوششیں جاری رکھیں گے- انھوں نے امید ظاہر کی کہ ایران کے ساتھ حتمی معاہدہ ہونے سے اس معاہدے کے شمالی کوریا کے ساتھ معطل مذاکرات پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے- جان کیری نے اسی طرح اپنے جنوبی کوریا کے دورے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اتوار سےشروع ہونے والے اس دورے میں وہ شمالی کوریا کے حالیہ میزائلی تجربات اور اقدامات کے بارے میں جنوبی کوریا کے حکام سے بات چیت کریں گے-

.......

/169