اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا: شام کے ٹی وی چینل کے مطابق داعش کے نام نہاد وزیر تیل اور دیگر چالیس دہشت گردوں کو صوبہ دیروالزور میں ایک تیل کے کنویں کے اطراف میں نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں وہ سبھی دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
تکفیری دہشت گرد گروہ داعش نے ایسے حالات میں حالیہ دنوں میں دیر الزور کے فوجی ایئر پورٹ کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے جب ان دہشت گردوں کے حوصلے پست ہوچکے ہیں اسی لئے اس گروہ کے افراد ایئرپورٹ پر قبضہ کرکے اپنے ساتھیوں کےحوصلے بلند کرنے کے درپے ہیں۔
.......
/169