اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نیوز ایجنسی رائٹرز کے مطابق نائیجریا کے علاقے دماتورو کے بس اسٹیشن پر 12 سالہ بچی کے خودکش حملے میں 7افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق خودکش حملہ12 سالہ بچی نے کیا جس کے نتیجے میں 7افراد ہلاک اور 31 زخمی ہوگئے۔ ہلاک شدہ افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ بم دھماکے کے حوالے سے ایک عینی شاہد کے مطابق بچی نے دھماکہ خیز مواد اپنے کپڑوں میں چھپا رکھا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲