15 مئی 2015 - 20:32
غزہ میں مظاہرین پر صیہونی فوج کے حملے، دسیوں فلسطینی زخمی

غزہ اور غرب اردن میں مظاہرین پر فوج کے حملے میں دسیوں فلسطینی زخمی ہوگئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ الرسالہ نیٹ ویب سائٹ کے مطابق فلسطین کے مقبوضہ علاقوں پر غاصبانہ قبضے کی برسی کی مناسبت سے فلسطینی شہریوں نے نماز جمعہ کے بعد، غزہ کے مشرقی علاقے میں مظاہرہ کیا جس کے دوران صیہونی فوج کی فائرنگ سے تین فلسطینی زخمی ہوگئے۔ اس رپورٹ کے مطابق فلسطینیوں کی ایک بڑی تعداد نے الشجاعیہ کے ناحل عوز علاقےمیں اجتماع کیا اور اپنے ہاتھوں میں فلسطین کا پرچم اٹھاکر صیہونی حکومت کےخلاف نعرےبازی کی اور فلسطینی پناہ گزینوں کی ان کے گھر اور وطن واپسی کا مطالبہ کیا۔ دوسری جانب غرب اردن کے باشندوں نے بھی نماز جمعہ کے بعد مختلف علاقوں میں مظاہرے کئے اور اپنےہاتھوں میں فسطینی پرچم اٹھاکر فلسطینی پناہ گزینوں کی ان کے وطن واپسی کے حق پر تاکید کی۔ صیہونی فوجیوں نے کفر قدیم، مغربی نابلس اور نعلین گاؤں، النبی صالح اور رام اللہ میں متعدد فلسطینیوں کو گولی مارکر زخمی کردیا-واضح رہے کہ غاصب صیہونیوں نےپندرہ مئی انیس سو اڑتالیس کو فلسطین کی سرزمین پرقبضہ کرکےتقریبا آٹھ لاکھ فلسطینینوں کو بے گھر کردیاتھا- فلسطینیوں نے اس دن کو یوم نکبت کا نام دیا ہے اور وہ اس دن مختلف پروگرام منعقد کر کے بے گھر ہوجانے والے فلسطینی آوارہ وطنوں کی اپنے وطن واپسی پر زور دیتے ہیں-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲