اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عمان کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ یمنی عوام کے لئے انسان دوستانہ امداد لے جانے والا ایرانی بحری جہاز عمان کے ساحلوں سے عبور کرگیا ہے اور سنیچر کو یمن کے ساحلوں کے سامنے پہنچ جائے گا
المیادین ٹی وی چینل نے خبردی ہےکہ عمان کی حکومت نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ ایرانی بحری جہاز امدادی سامان لےکر اب یمن کے ساحلوں کی جانب روانہ ہے- خبروں میں بتایا گیا ہے کہ ایران کی ہلال احمرسوسائٹی کا یہ امدادی بحری جہاز بیس مئی کو یمن کی جدیدہ بندرگاہ پہنچے گا- واصح رہے کہ کاروان نجات کے زیرعنوان ایران کا یہ بحری جہاز یمن کے مظلوم عوام کے لئے اشیائے خوراک اور ادویات لےکر یمن روانہ ہوا ہے اس بحری جہاز میں کم سے کم بیس نامہ نگاراور امن کے لئے کام کرنے والی متعدد بین الاقوامی شخصیات بھی موجود ہیں-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲