15 مئی 2015 - 09:21
اوباما سے مذاکرات، عرب حکمرانوں پر مایوسی

مغربی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ کیمپ ڈیوڈ میں امریکی صدر اور عرب ممالک کے وفود کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ رہے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق کیمپ ڈیوڈ میں امریکی صدر اور عرب ممالک کے وفود کے درمیان مذاکرات امریکی صدر نے دعوی کیا کہ یہ نشست نہ صرف تصویر کھینچنے بلکہ علاقے کے عوام کی سلامتی کی راہ میں ایک عملی اور سنجیدہ قدم بھی ہے۔ اوباما نے بتایا کہ انہیں خلیج فارس میں اپنے اتحادیوں کے خوف اور تشویش اور ان کی سلامتی کو لاحق خطرات کا بخوبی اندازہ ہے۔ اوباما نے مزید بتایا کہ انہوں نے خلیج فارس کے اطراف کے عرب ممالک کو یہ اطمینان دلایا ہے کہ وہ بیرونی حملوں کے مقابلے کے لئے ان کا ساتھ دیں گے۔ امریکی صدر نے بتایا کہ کیمپ ڈیوڈ نشست کے دوران واضح طور پر اور متعدد مسائل پر گفتگو ہوئی-اوباما کا کہنا تھا گفتگو کے دوران ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں بھی گفتگو ہوئی۔ امریکی صدر نے بتایا کہ ایران کے جوہری پروگرام بالخصوص ایران تک جوہری ہتھیار کی عدم رسائی کے بارے میں بھی اتحادیوں کو اطمینان دیا گیا۔ باراک اوباما نے دعوی کیا کہ وہ علاقے میں جوہری ہتھیاروں کی دوڑ کے مخالف ہیں۔ امریکی صدر نے کہا کہ اس نشست میں شام اور یمن کی صورتحال اور داعش اور شدت پسندی کے خلاف کاروائی کے بارے میں بھی گفتگو ہوئی۔ دوسری جانب خبری ذرائع نے کیمپ ڈیوڈ میں ہونے والے عرب ممالک اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کو ناکام قرار دیا ہے۔ امریکی نیوز چینل سی این این نے بتایا ہے کہ مذاکرات میں شریک عرب ممالک پرسخت مایوسی طاری ہے۔ سی این این نے اس رپورٹ میں گذشتہ دنوں قطر اور فرانس کے مابین فوجی معاہدے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے کے ممالک اپنے مسائل کے حل کرنے میں بھی بے دست و پا ہیں۔ سی این این کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کیمپ ڈیوڈ میں شریک عرب ممالک کو داعش کا کامیاب مقابلہ کرنے کی بھی کوئی امید نہیں ہے۔

.......

/169