14 مئی 2015 - 11:06
آیت اللہ نمر النمر کو سزائے موت نہ دی جائے، سعودی عرب کو نوری مالکی کا انتباہ

عراقی نائب صدر نے سعودی عرب کو انتباہ دیا ہے باقر النمر کو سزائے موت، علاقے میں صورتحال کو مزید پیچیدہ کرسکتی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے نائب صدر نورکی مالکی نے کہا ہے کہ سعودی نام نہاد عدلیہ کی جانب سے شیخ باقر النمر کو سزائے موت، مذہبی رواداری کے اصول کے برخلاف، علمائے دین کی بے حرمتی اور مسلمانوں کی توہین ہے۔

عراق کے نائب صدر نوری مالکی نے ایک بیان جاری کرکے ایک بزرگ عالم دین کی سزائے موت کو جارحانہ اور ظالمانہ اقدام قرار دیا جس کے نتیجے میں شیعہ اور سنی اور عالم اسلامی کے مابین تفرقے میں اضافہ ہوسکتا ہے جبکہ اس وقت مسلم دنیا کو اتحاد کی شدید ضرورت ہے۔
عراق کے نائب صدر اور الدعوہ اسلامی تنظیم کے سیکریٹری جنرل نوری مالکی نے اس بیان میں سعودی عرب سے کہا ہے کہ وہ اپنی مخصوص مذہبی پالیسی، مذہبی شدت پسندی اور تکفیری عناصر کی حمایت پر نظر ثانی کرے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں پالیسیوں کے نتیجے میں عالم اسلام کو آج جنگ اور مذہبی فتنوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

نوری مالکی نے عراق، شام، لبنان، یمن اور بحرین سمیت مختلف ممالک میں کی موجودہ صورتحال کو انہیں سیاستوں کا نتیجہ قرار دیا۔
عراق کے سابق وزیر اعظم اور موجودہ نائب صدر نے عالمی برادری، انسانی حقوق کی تنظیموں، عالمی اداروں، دینی مدارس اور تمام با ضمیر لوگوں سے اپیل کی کہ سعودی عرب کے اس اقدام کی مذمت کرنے کے ساتھ ساتھ آل سغود پر دباؤ ڈالنے کی بھرپور کوشش کریں۔
انہوں نے کہا کہ آیت اللہ نمر النمر کو سزائے موت کی صورت میں علاقے میں کس حد تک مذہبی جنگ اور شدت پسندی میں اضافہ ہو گا، اس کا اندازہ لگانا ناممکن ہے۔
سعودی عرب نے اکتوبر کے مہینے میں آیت اللہ شیخ نمر النمر کو سزائے موت سنا‏ئی ہے۔ ان پر لوگوں کو، آل سعود کی حکومت کے خلاف اکسانے کا الزام ہے-

.......

/169