13 مئی 2015 - 04:13
کاظمین کے زائرین پر دو دھشتگردانہ حملے، ۲۸ شہید اور زخمی

امام موسی کاظم علیہ السلام کے ایام شہادت میں کاظمین جانے والے زائرین پر بغداد میں دو دھشتگردانہ حملے کئے گئے جن کے نتیجے میں اٹھائیس افراد شہید اور زخمی ہو گئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امام موسی کاظم علیہ السلام کے ایام شہادت میں کاظمین جانے والے زائرین پر بغداد میں دو دھشتگردانہ حملے کئے گئے جن کے نتیجے میں اٹھائیس افراد شہید اور زخمی ہو گئے ہیں۔
باب الشام میں حملہ دو شہید
پہلا حملہ بغداد کے شمالی علاقے باب الشام میں کیا گیا۔ ماٹر گولوں سے زائرین پر کئے گئے اس حملے میں دو زائر شہید اور ۸ زخمی ہوئے ہیں۔
الباب الشرقی میں حملہ تین شہید
دوسرا حملہ بغداد کے مرکزی علاقے الباب الشرقی میں کیا گیا،زائرین کے راستے میں کار بم کے ذریعے کیا گیا یہ حملہ، خود کش حملہ تھا جس میں تین افراد شہید اور ۱۵ زخمی ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ تین روز قبل بھی بغداد میں زائرین کے راستہ میں ایک کار بم دھماکہ کیا گیا جس میں سات افراد شہید اور ۲۰ زخمی ہو گئے تھے۔ اگر چہ تکفیری دھشتگرد اہل بیت(ع) کے چاہنے والوں اور زائروں کو دھشتگردانہ کاروائیوں کا نشانہ بنا کر انہیں زیارت سے روکنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن اس کے باوجود عاشقان اہل بیت(ع) جوق در جوق ائمہ اطہار (ع) کے روضوں پر آتے جاتے ہیں مخصوصا ان ایام میں جو امام موسی کاظم علیہ السلام کی شہادت کے ایام ہیں کثیر تعداد میں زائرین کاظمین کا طرف رواں دواں ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲