12 مئی 2015 - 07:50
اصفہان میں عظیم فوجی مشقیں

ایران کی برّی فوج کے سربراہ بریگیڈیر جنرل احمد رضا پور دستان نے صوبے اصفہان میں بیت المقدس نامی عظیم فوجی مشقیں منعقد کئے جانے کا اعلان کیا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کی برّی فوج کے سربراہ بریگیڈیر جنرل احمد رضا پور دستان نے صوبے اصفہان میں بیت المقدس نامی عظیم فوجی مشقیں منعقد کئے جانے کا اعلان کیا ہے- ایران کی بری فوج کے کمانڈر، بریگیڈیر جنرل احمد رضا پور دستان نے اعلان میں کیا ہے کہ بیت المقدس نامی یہ عظیم فوجی مشقیں مئی کے آخر میں دو مرحلوں میں انجام پائیں گی- جنرل احمد رضا پور دستان نے کہا کہ صوبہ اصفہان میں بیت المقدس نامی عظیم فوجی مشقوں کا مقصد، دشمن کی پراکسی وار کے مقابلے میں ایران کی توانائی کو بڑھانا ہے اور ایران کی میزائیلی اور راکٹی توانائی کے فروغ کے پیش نظر فوجی مشقوں کا پہلا مرحلہ اسی توانائی سے متعلق انجام پائے گا جبکہ مشقوں کا دوسرا مرحلہ، ایران کی جدید قسم کی فوجی توانائی کے ساتھ انجام پائے گا- بریگیڈیر جنرل احمد رضا پور دستان نے ایران کے خلاف امریکہ کی حالیہ دھمکیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی دھمکیاں اس سے قبل بھی دی جاتی رہی ہیں تاہم ایران کی مسلح افواج سرحدوں پر اور سرحدوں سے باہر دشمنوں کی ہر قسم کی نقل و حرکت پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہیں اور وہ، ممکنہ خطرات کے مقابلے میں مکمل توانائی کے ساتھ دفاعی اقدامات، عمل میں لا رہی ہیں.

.......

/169