اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مشترکہ جامع اقدام منصوبے کے تحت سمجھوتے کی نگارش کا عمل منگل کے روز پھر شروع ہو رہا ہے اور ویانا میں منگل کے روز ایران کے نائب وزرائے خارجہ سید عباس عراقچی و مجید تخت روانچی، اور یورپی یونین کے خارجہ امور کی نائب سربراہ ہیلگا اشمید کے درمیان جوہری مذاکرات انجام پا رہے ہیں- ماہرین کی سطح پر بھی نشستیں منعقد ہو رہی ہیں اور جمعے کے روز ان مذاکرات میں گروپ پانچ جمع ایک کے نائب وزرائے خارجہ اور سیاسی امور کے عہدیدار بھی شامل ہوجائیں گے- سید عباس عراقچی نے ویانا ایئرپورٹ پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ جوہری سمجھوتے کا مسودہ، ان طریقوں اور مفاہمت کی بنیاد پر تیار کیا جا رہا ہے جو لوزان میں حاصل ہوئی ہے اور ہم صرف اسی دائرے میں گفتگو کو آگے بڑھائیں گے- ایران کے اعلی جوہری مذاکرات کار سید عباس عراقچی نے کہا کہ ابھی اس بات کا اعلان نہیں کیا جاسکتا کہ کتنے تناسب سے کام آگے بڑھا ہے تاہم یہ کہا جاسکتا ہے کہ ہمارے پاس تحریری شکل میں جو کچھ موجود ہے اس میں شامل بیشتر نکات کے بارے میں مفاہمت ہوچکی ہے اور صرف بعض نکات میں کچھ ایسے جملے شامل ہیں کہ جن کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے-
.....
/169