11 مئی 2015 - 20:47
عراق کے صوبہ الانبار میں 6 داعش دہشت گرد ہلاک

عراق کے صوبہ الانبار میں 6 داعش دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ سکیورٹی فورسز نے 1500 بموں کو ناکارہ بنایا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صوبہ الانبار میں 6 داعش دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ سکیورٹی فورسز نے 1500 بموں کو ناکارہ بنایا ہے۔

اطلاعات کے مطابق صوبہ الانبار میں عراقی فورسز کی عراقی قبائل اور رضاکار فورس کے تعاون سے دہشت گردوں کے خلاف پیشقدمی جاری ہے۔ ادھر عراق فوج کے صوبہ صلاح الدین کے کمانڈر نے کہا کہ تکریت کی آزادی سے لیکر اب تک عراقی فورسز نے 1500 بموں کو ناکارہ بنایا ہے۔

.....

/169