اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمن میں گر کر تباہ ہونے والا مراکش کا ایف سولہ جنگی طیارہ، سعودی عرب کی سربراہی میں عربی اتحاد کی جارحیت میں حصہ لے رہا تھا- مراکش کی نیوز ایجنسی نے اس ملک کی مسلح افواج کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے اس خبر کی تصدیق کی ہے-
یمن پر بمباری میں شریک ایک دوسرے جنگی جہاز کے پائلٹ کا کہنا ہے کہ اسے یقین نہیں کہ تباہ ہو نے والے طیارے کا پائلٹ،جہاز سےکودنے اور اپنی جان بچانے میں کامیاب ہو سکا ہوگا- اس سے قبل بھی ذرائع ابلاغ میں کچھ بمبار طیارے بالخصوص سعودی عرب کے جنگی جہازوں کے تباہ ہونے کی خبریں سامنے آئی تھیں- چھ ہفتے سے زیادہ عرصے سے یمن کے مظلوم عوام آل سعود کے کینے و نفرت کی آگ میں جل رہے ہیں-
اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق یمن پر سعودی عرب کے اتحاد کے حملوں میں اب تک ہزاروں بے گناہ یمنی شہری شہید اور زخمی ہو چکے ہیں- مبصرین یمن کے خلاف سعودی جارحیت کو آل سعود کے ذاتی بغض و عناد کا نتیجہ قرار دیتے رہے اور ان کا کہنا ہے کہ ایک عرب اور مسلمان ملک کے شہریوں کے خلاف اس طرح کی وحشیانہ جارحیت کو نسل کشی کے علاوہ کوئی دوسرا عنوان نہیں دیا جاسکتا-
.......
/169