اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق لیبیا کے عرب نامہ نگار اسعد امبیہ ابو قلیلہ نے لحج نیوز میں دعوی کیا ہے کہ سعودی عرب کے امریکہ نواز بادشاہ ملک سلمان نے ولیعہد شاہزادہ مقرن بن عبد العزیز کو عہدے سے برطرف کرنے کے بعد گھر میں نظر بند کردیا ہے مقرن بن عبدالعزیز یمن پر فوجی کارروائی کے خلاف تھے۔ عرب نامہ نگار کے مطابق سابق ولیعہد شاہزادہ مقرن بن عدالعزیز کو کسی سے ملاقات کرنے کی بالکل اجازت نہیں ہے۔ لیبیائي نامہ نگار کے مطابق قوی امکان ہے کہ مقرن بن عبدالعزیز کو قتل کردیا گیا ہو۔الخبر پریس کے مطابق شاہزادہ مقرن کے محل کے اندر سے فائرنگ کی آواز سنی گئی ہے۔
.......
/169