اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی علاقوں القطیف اور العوامیہ کے باشندوں نے مظاہرے کرکے سعودی عرب کے اسیر عالم دین شیخ باقر النمر کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا- اسی قسم کے مظاہرے بحرین کے دارالحکومت منامہ کے جنوبی علاقے میں بھی کیے گئے اور بحرینی عوام نے بھی شیخ باقر النمر کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی رہائی کی ضرورت پر زور دیا-سعودی عرب اور بحرین کے عوام نے ساتھ ہی سعودی حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی - واضح رہے کہ آل سعود کے کارندوں نے جولائی دو ہزار بارہ میں شیخ باقر النمر پر قاتلانہ حملہ کرنے کے بعد انھیں گرفتار کرکے جیل میں بند کردیاہے- ان پر عوام کو آل سعود حکومت کے خلاف اکسانے جیسا بےبنیاد الزام عائد کیا گیا ہے-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲