اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کی قومی تیل کمپنی کے مینیجنگ ڈائرکٹر "عباس کاظمی" نے سنیچر کو ایک پریس کانفرنس میں ریفائنری تعمیر کرنے کے پروجیکٹ کے بارے میں برازیل اور ہندوستان کے ساتھ ایران کے مذاکرات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں معاہدہ طے پانے کے بعد ان ملکوں میں تعمیر ہونے والی ریفائنریوں کے لئے خام تیل ایران فراہم کرے گا- عباس کاظمی نے تہران میں تیل اور گیس کی بیسویں بین الاقوامی نمائش کے موقع پر اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ایران کی گیس پیداوار بڑھا کر بجلی گھروں اور بڑی صنعتوں میں لیکویڈ ایندھن کا استعمال کم کیا جا سکتا ہے کہا کہ گذشتہ برسوں میں عراق کے لئے روزانہ تقریبا تین ملین لیٹر آئیل مصنوعات برآمد کی گئیں کہ جسے دوہزار پندرہ میں بڑھایا جا سکتا ہے- ایران کی تیل کمپنی کے مینیجنگ ڈائرکٹر نے کہا کہ عراق نے ایران سے تیل مصنوعات کی درآمدات بڑھانے کی درخواست کی ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران، دس ملین لیٹر آئل مصنوعات کی برآمدات بڑھانے کے لئے تیار ہے-
.......
/169