اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے یوکرین کی حکومت کی جانب سے مینسک معاہدے کی پابندی نہ کئے جانے پر یورپی ممالک کی عدم توجہ کو اپنی تنقید کا نشانہ بنایا ہے-
رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق سرگئی لاوروف نے جمعرات کے دن اپنے جرمن ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ اگر ہم مینسک معاہدے اور یوکرین کی حکومت کی ذمہ داری پر ایک نظر ڈالیں تو ہمیں پتہ چلے گا کہ یوکرین کی حکومت نے اپنے وعدوں پر عمل نہیں کیا ہے- سرگئی لاوروف نے اس سلسلے میں یوکرین کی حکومت کی جانب سے عام معافی کا اعلان نہ کئے جانے اور محاصرہ ختم نہ کئے جانے کا ذکر کرتے ہوئے اسے ایک غیر انسانی اقدام سے تعبیر کیا- سرگئی لاوروف نے اس سلسلے میں یورپ کی عدم توجہ کو اپنی تنقید کا نشانہ بنایا- روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ ان تمام رکاوٹوں کے باوجود ہم نے بہت سے میدانوں میں اس سمجھوتے پر عملدرآمد کیا ہے اور بعض تقدیر ساز اقدامات انجام دیئے ہیں-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲