5 مئی 2015 - 05:35
یرموک کیمپ میں مسلح جھڑپوں کے بارے میں انروا کی رپورٹ

فلسطینی پناہ گزینوں کے لئے اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی انروا نے پیر کے روز یرموک کیمپ میں شدید لڑائی سے متعلق ایک رپورٹ جاری کی ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق انروا میں شام کے امور کے انچارج "مائیکل کینگزلی" نے دمشق کے جنوب میں پانچ کیلو میٹر کے فاصلے پر واقع یرموک کیمپ کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں ایک رپورٹ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو پیش کی ہے۔ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یرموک کیمپ میں شدید لڑائی جاری رہنے کے سبب یرموک کیمپ کی صورتحال انتہائی خراب ہے۔ اس لڑائی کے سبب عام افراد کی جانیں خطرے میں پڑ گئی ہیں ۔ اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجاریچ نے کہا ہے کہ انروا اس وقت جھڑپوں میں ہونے والی ہلاکتوں کی صحیح تعداد کے بارے میں کچھ بتانے پر قادر نہیں ہے تاہم ان جھڑپوں میں بھاری ہتھیاروں سے ہونے والے سنگین مالی نقصانات کے بارے میں اسے رپورٹیں موصول ہوئی ہیں۔

.....

/169